مصالحہ فیکٹری میں رات کو اندھادھند فائرنگ،مالک شدید زخمی

Oct 11, 2021

شہرسلطان(خبر نگار) مصالحہ فیکٹری میں رات کو اندھادھند فائرنگ ،مالک محمدانصرشہزاد کو پستول کا بٹ مارمار شدید زخمی کردیا ، مصالحہ جات کی فیکٹری مالک محمدانصرشہزاد نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے یہ فیکٹری ٹھیکے پر لے رکھی ہے اور میں نے ایک سال کا کرایہ ایڈوانس دیاہو ہے تو رات کے وقت آٹھ ملزمان آگئے اور مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں اور ملزمان میں شفیق اشفاق غلام شبیر عبید الرحمن رمضان شجراء  یاسر رمضان اور اس گینگ کا سرغنہ ملزم محسن نے مجھ پر فائرنگ کی اور مجھے پستول کے بٹ سے شدید زخمی کردیا تو میں نے ون فائیو پر کال کی تو پولیس تھانہ شہرسلطان کے اے ایس آئی محبوب اللہ پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ آیا حالات واقعات خود دیکھے اور مجھے تھانے میں لے آئے اور مجھے ڈاکٹ جاری کیا تو مجھ کو آر ایچ سی شہرسلطان میں داخل کرایا گیا اور ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی شروع کردی ۔ 

مزیدخبریں