گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما شیخ فیاض احمد اور صدر پی پی 62 شیخ شاہد فیاض نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکمران اپنی مفاد پرست پالیسیاں بنا کر عوام کو غیر ملکی قرضوں تلے دبار ہے ہیں۔ ترقی کے جھوٹے دعوے کرکے عوام کو سہانے خواب دکھائے جارہے ہیں‘ حکمرانوں نے غریبوں کی حالت تو نہ بدلی مگر اپنے وزیروں مشیروں کی حالت بدل دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں غریب دشمن اور بھیانک فیصلوں کو تحفظ دیاگیاہے‘تبدیلی سکار اپنے تحفظ کیلئے نیب آرڈیننس لا رہی ہے حکومت چیئرمین نیب کی فکر چھوڑ کرملک سے بیروزگاری ختم کرنے پر غور کرے۔ بیروزگاری کے ہاتھوں عوام خود کشیوں پر مجبور ہوچکے ہیں۔