حکمرانوں نے این آر او کیلئے کوششیں شروع کر دیں،بہاولپور کو صوبہ ہم بنائینگے،سراج الحق


بہاول پور(بیورورپورٹ)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت جھوٹ بولنے میں ورلڈکپ جیت سکتی ہے ،آج پاکستان میں دو نظام ہیںامیروں کے لئے الگ اور غریبوں کے کئے الگ نظام ہیں،تعلیمی ادارے ہوں یا عدالتی نظام ہسپتال ہوں اور جیل کا نظام غریب کے لئے الگ امیر کے الگ ہے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق بہاول پور میں ورکر کنونشن سے خطاب کر رہے تھے ۔سراج الحق نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر مرحوم نے خوشحال پاکستان اور ترقی یافتہ پاکستان چاہتے تھے ڈاکٹر قدیر کے بزرگوںنے اسلامی پاکستان کی خاطر ہجرت کی۔انہوں نے ہزار دھمکیوں کے باوجود پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا۔مرحوم سے ذاتی تعلق تھا بظاہر وہ ایٹمی سائنسدان تھے لیکن وہ ایک اللہ کے ولی بھی تھے ،ڈاکٹر قدیرالخدمت فاونڈیشن کیساتھ یتیمیوں کی کفالت کرتے تھے ہمارے حکمرانوں نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کیساتھ اچھا سلوک نہیں کیاپرویز مشرف کی لگائی گئی پابندیوں پر افسوس کرتے ہے۔امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ چیئرمین نیب تقرری پر حکومت نے اپنے لیے قبل از وقت این آر او لینے کی کوشش ہے اور اس پر حکومت نے پارلیمنٹ کوبلڈوز کیاہے۔ یہ اقدام کرپشن میں اضافے کا سبب ہوگا۔ عمران خان جن باتوں کے مخالف تھے اب وہ سب کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج غریب کو اس کا حق نہیں ملتا جماعت اسلامی اس ملک میں اسلامی نظام کے لیے کوشاں ہے ملک میں انساف کا حصول مشکل ہو گیا ہے پارلیمنٹ میں بیٹھے ظالموں کی وجہ سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے پانامہ ا لیکس میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے لوگ ،سابق جرنیل،بیروکریٹس تھے جن کے سامنے ہماری عدالتیں بے بس تھیں آج پنڈورا لیک میں ہمارے ساتھیوں کے سوا باقی سب سیاسی پارٹیوں کے لوگ شامل ہیں۔ جماعت اسلامی لیٹروں کا مقابلہ کرئے گی آپ کا مستقبل محفوظ بنائے گی ۔سراج الحق نے مزید کہا کہ  ریاست کے پاکستان پر بہت  احسانات ہیں ریاست بہاول پور کی نوزائیدہ پاکستان کے لیے بہت قربانیاں تھی مگر ان حکمرانوں نے 74 سال گزرنے کے باوجود بھاولپور صوبہ کو بحالی نہ کیا ہم حکومت میں آکر بہاول پور صوبہ  بحال کرینگے اس کو ترقی دیں گے ڈاکٹر سید وسیم اختر (مرحوم ) نے بہاول پور کے حقوق کی لڑائی لڑی ہے قرآن کی تعلیم کو لازمی قرار دلوایا ہم عوام سے محبت کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ آپ دنیا اور آخرت میں کامیاب ہوں۔بعدازاں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی امامت میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی بھاولپور میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی غائبانہ نماز جنازہ میں سابق ایم این اے مخدوم سید احمد عالم انور سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔قبل ازیں ورکرز کنونشن سے امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب رائو محمد ظفر ،نائب امیر جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر ،مرکزی چیئر مین جے آئی کسان پاکستان جام حضور بخش لاڑ ،نصراللہ ناصر ،خالد بن جلیل عرفان انجم نے بھی خطاب کیا ۔

ای پیپر دی نیشن