کبیروالا(نامہ نگار) وزیراعظم عمران خان کی اولین ترجیح’’زرعی ترقی اورخوشحال کسان ‘‘ ہیں، موجودہ حکومت نے ابتداہی سے زراعت کے شعبہ پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہوئی ہے،وقت کا تقاضا ہے کہ کاشتکاروں میں آلودگی کنٹرول کے حوالے سے شعور بیدار کیا جائے،کپاس کی پیداوار میںاضافے کے لئے نمایاں تبدیلی کی ضرورت ہے کیونکہ یہ ہماری صنعت میں پیداوار کا ایک بڑا عنصر ہے حکومت کسانوں کی سہولت کے لیے معیاری بیج کی فراہمی کے لئے کوشاں رہے گی،ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق سید فخرامام نے اپنے دیرینہ سیاسی رفیق رانا منور علی، رانا ساجد منور اوررانا کاشف منور کے ساتھ ملاقات کرنے کے موقع پرصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرملک محسن اقبال اعوان،حفیظ سعیدی ،سید ثقلین شاہ،محمد رفیق بھٹہ،چوہدری امجد صابر،مہرطاہر عباس پیروآنہ ودیگر بھی موجود تھے۔
حکومت کا زراعت کے شعبہ پر خصوصی فوکس:فخرامام
Oct 11, 2021