ڈاکٹرعبدالقدیر خان محسن ہیں،ہر پاکستانی ممنون و مقروض رہے گا:جام کمال


کوئٹہ( آئی این پی ) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا احسان ہر پاکستانی پر رہے گا جنہوں نے پاکستان کو ایٹمی صف میں کھڑا کیا ۔ اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ بلاشبہ آج ایک عظیم ہستی ہم سب سے جدا ہوگئی ، پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے والے کو قوم ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کو ایٹمی صف میں کھڑا کردیا جس کا احسان ہر پاکستانی پر رہے گا ۔ وزیراعلیٰ نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی ۔ 

ای پیپر دی نیشن