گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) نوپ سی بی اے گوجرانوالہ جی پی اوکے صدرمحمدیاسین کی ریٹائرمنٹ پرنوپ سی بی اے گوجرانوالہ جی پی اوکے عہدیداروں اورکارکنان کی طرف سے مقامی ہوٹل میں الوداعی تقریب کاانعقادکیاگیا جس میں نوپ سی بی اے کے مرکزی چیف آرگنائزرعامرپاشابٹ،مرکزی نائب صدرملک محمدعاشق اعوان اورسنٹرل سرکل لاہور کے سیکرٹری جنرل محمدآصف عاطف ،رانا عامرشہزادچیف آرگنائزرنوپ سی بی اے سنٹرل سرکل نے شرکت کی انہوں نے کہا کہ صدرنوپ سی بی اے محمدیاسین کی خدمات برسوں یادرکھی جائے گی یونین کے لئے ان کا کردارچٹان کی طرح مضبوط تھا انہوں نے مزیدکہا کہ موجودہ حکومت نے محکمہ کی 2646خالی اسامیوں کوختم کرکے بیروزگاری میں اضافے کاطبل بجایا ہے انہوں نے کہا کہ ملازمین کی ترقیاں فوری کی جائیں اوراپ گریڈیشن عمل مکمل کرکے ادائیگیاں کی جائیں ۔