امریکہ کو ڈومور کی بجائے نو مور سے جواب دیا جائیگا: حماد علی

Oct 11, 2021

لاہور(نیوزرپورٹر)تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء و چیئرمین بلدیات اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ حکومت پنجاب ملک حماد علی اعوان نے ایک بیان میں کہاکہ اب امریکہ کو ڈو مور کی بجائے نومور سے جواب دیا جائیگا۔ امریکہ نے ہمیشہ پاکستان کو اپنے ذاتی مفاد کیلئے استعمال کیا ہے، اب ملک کا وزیراعظم عمران خان ہے،نہ وہ کسی کے آگے جھکے گااور نہ ہی قوم کسی کے آگے جھکنے دے گا، امریکہ کو افغانستان میں ایسی عبرتناک ہوئی ہے، اس کی آنے والی نسلوں کو بھی یاد رہے گا، انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے تمام فیصلے ملکی مفاد میں کئے ہیں، وزیراعظم عمران خان ملکی سلامتی اور خود مختاری پر کسی قسم کا کمپرومائز نہیں کریں گے، پاکستان اب برابری کی بنیاد پر دنیا سے اپنے تعلقات قائم کرے گا۔ 

مزیدخبریں