سابق حکمرانوں نے اپنے دور میں عوام کیلئے کچھ نہیںکیا: طاہر رشید

Oct 11, 2021

اجنیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف اوورسیز پاکستانیز و پاک عرب بزنس فورم جدہ سعودی عرب کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری حاجی رانا طاہر رشید خاں نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں نے اپنے دور میں عوام کیلئے کچھ نہیں کیااور اب ان کی دوڑ کرپشن چھپانے اور احتساب سے بچنے کی خاطر لگی ہے، اپوزیشن کے پاس ملک و قوم کی بھلائی کا کوئی ایجنڈا نہیںکرپشن کے ناسور نے پاکستان کو پیچھے دھکیلا ہے کرپشن کرنے والوں کوعوام کی ترقی کے سفر میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے ، صحافیوں سے گفتگو کرتے حاجی رانا طاہر رشید خاںنے کہا کہ سابق ادوار میں کرپشن نہ ہوتی تو آج ملک قرضوں میں نہ ڈوبا ہوتا ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو اپنے کئے کا حساب دینا ہوگاملک کی ترقی کیلئے کرپشن، لوٹ مار اور اقربا پروری کا خاتمہ ناگزیر ہے تحریک انصاف کی حکومت کرپٹ مافیا کے خلاف جہاد کر رہی ہے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کرپشن فری نیا پاکستان بن کر رہے گا۔ 

مزیدخبریں