عالم اسلام ڈاکٹر عبدالقدیر کا رہتی دنیا تک ممنون و مقروض رہے گا: میاں جمیل

لاہور( خصوصی نامہ نگار) تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے کہا کہ عالم اسلام بالعموم اور پاکستان بالخصوص ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا رہتی دنیا تک ممنون و مقروض رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ان کی ٹیم نے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنا کر قوم کا سرفخر سے بلند کر دیا۔ میاں محمد جمیل نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی

ای پیپر دی نیشن