قومی سنوکر‘محمد سجاد ‘ احسن رمضان فائنل میں پہنچ گئے

Oct 11, 2021

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی سنوکر چیمپئن شپ میں محمد سجاد اور احسن رمضان فائنل میں پہنچ گئے۔ پہلے سیمی فائنل میں محمد سجادنے حارث طاہر کو 6-4 سے شکست دی۔ محمد سجاد کی جیت کا سکور 33-95، 66-57، 4-71، 69-0، 64-23، 59-71، 58-20، 61-89، 67-15 اور 62-29 رہا۔ دوسرے سیمی فائنل میں احسن رمضان نے بابر مسیح کو 6-5 سے زیر کیا۔ احسن رمضان کی جیت کا سکور  55-22، 83-9، 11-101، 83-8، 0-70، 58-59، 2-60، 84-2، 54-48، 46-57 اور 60-2 رہا۔فائنل آج صبح 10 بجے کھیلا جائیگا۔ مہمان خصوصی صدر نیشنل بینک عارف عثمانی انعامات تقسیم کریں گے۔

مزیدخبریں