حضور پاکؐ کی آمد سے ظلمت کے بادل چھٹ گئے‘ حامد سعید کاظمی 

ملتان (نیوز رپورٹر ) سابق وفاقی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا کہ مدینے کی ریاست پر سیاست کرنے والے یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ خلیفہ وقت اپنے کاندھوں پر راشن کی بوریاں لیکر غربا و مساکین کے گھر پہنچارہا ہے تو کبھی معذوروں کی بکریاں دو رہا ہے اور کبھی ان کے گھر پر جھاڑو لگا رہا ہے یثرب جہاں سے وبائیں پھوٹتی تھیں حضورنبی کریم ﷺ کی آمد سے مدینہ منورہ بن گیااور اب رحمت کی ہوائیں چلنے لگیں ظلمت کے بادل چھٹ گئے،مساوات اور بھائی چارے کا نظام قائم ہواانسانیت کو شرف ملا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد بلال الصادق گلی نمبر 7محبوب آباد کالونی میں سالانہ محفل میلاد مصطفی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مہمان خصوصی دربار سخی نواب ؒ کے سجادہ نشین مخدوم سید زوہیب گیلانی تھے ۔اس موقع پر سید عبدالمجید شاہ، قاضی محمد بشیر گولٹروی،قاری محمد طیب چشتی،احمد اقبال سعیدی،قاری عبدالباسط،قاری محمد عمران ،محمد عنصر قادری،حاجی ریاض حسین،ملک محمد عباس،محمد بخش چشتی،عبدالروف اعوان،ملک محمد احسن،سید ارشد شاہ،سید اصغر شاہ،سید فیاض شاہ،ملک محمد فاروق،ملک رحیم بخش،زوار فخر حسین ،محمد احمد چشتی ودیگر نے خطاب وہدیہ نعت پیش کیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...