ملتان (نمائندہ نوائے وقت ‘ نمائندوں سے) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء اور سابق گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ مایہ ناز پاکستانی سائنسدان اور ایٹمی پروگرام کے بانی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات ملک اور قوم کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ ڈاکٹر عبد القدیر خان کی وفات پر اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اے کیو خان کا ملک کو ایٹمی طاقت بنانے میں بہت اہم کردار ہے۔ محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کی وفات پوری مسلم امہ خصوصاً پاکستان کے لئے گہرے دکھ کا باعث ہے۔ یہ انہی کی انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے کہ آج ہم اپنی آزادی برقرار رکھے ہوئے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ناظمہ اعلیٰ اسلامی جمعیت طالبات ثناء ہارون نے محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کی وفات پر جاری تعزیتی پیغام میں کیا۔ محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کی وفات پوری مسلم امہ خصوصاً پاکستان کے لئے گہرے دکھ کا باعث ہے۔ یہ انہی کی انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے کہ آج ہم اپنی آزادی برقرار رکھے ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار ناظمہ اعلیٰ اسلامی جمعیت طالبات ثناء ہارون نے محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کی وفات پر جاری تعزیتی پیغام میں کیا۔جہانیاں سے نامہ نگار نمائندہ نوائے وقت کے مطابق ڈاکٹر عبد القدیر خان کی وفات قومی سانحہ سے کم نہیں، ان کی وفات سے پیدا ہونے والے خلا کو صدیوں پر نہیں جاسکتا، ان خیالات کا اظہار چیرمین اسٹینڈنگ کمیٹی دفاعی پیداوار چوہدری افتخار نذیر، رکن صوبائی اسمبلی جہانیاں حاجی عطاء الرحمن، وائس چیرمین ضلع کونسل خانیوال چوہدری ضیاء الرحمن، مرکزی چیئرمین محبان وطن پارٹی پیر میاں محمد حیات شاہ کھگہ، ملک غلام مرتضیٰ میتلا، خالد جاوید آرائیں، سہیل زمان شاہ کھگہ، چوہدری کرم داد واہلہ، چوہدری کامران اشرف، چوہدری غلام سرور ایڈووکیٹ، رانا فیاض انور، چوہدری مدثر نذیر سندھو، چوہدری صلاح الدین جٹ، ملک ظفر اقبال میتلا، حاجی محمد اقبال بھٹی، چوہدری شہزاد فیصل آرائیں، فریاد چوہدری، مسعود احمد نظامی، چوہدری ساجد علی، چوہدری ارشد جاوید سمیت دیگر شخصیات نے کیا۔وہاڑی سے ڈسٹرکٹ رپورٹر‘ جلہ جیم سے نامہ نگار کے مطابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ‘ جہاں زیب کھچی‘ صدر غلہ منڈی محمد اعجاز راں‘ جنرل سیکرٹری مہر محمد ارشد نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبد القدیر خان پاکستان کا قیمتی سرمایہ تھے محسن پاکستان کو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔ کوٹ ادو سے نمائندہ خصوصی کے مطابق ملک سلطان محمودہنجرا۔ڈاکٹرمیاں شبیرعلی قریشی۔ملک احمدیارہنجر۔ملک غلام قاسم ہنجرا۔میرآصف دستی۔ملک طاہرمحمودپتل۔ڈاکٹرعمرفاروق بلوچ۔خلیل گرمانی۔شہبازغوث بخاری۔محمدارشدصدیقی۔پروفیسرڈاکٹررضوان غزالی۔حاجی اشفاق چوہدری۔۔محمدشاہداقبال گرمانی۔شیخ کاشف ریاض۔شمیم الظفرعرفی۔ملکعبدالرشیدقادری۔چوہدری حبیب لرحمان۔ممتازقادری۔عمران چغتائی۔اظہرامین۔ملک عمران حکیم کھوکھرایڈوکیٹ۔ملک طیب پتل سمیت سینکروں شخصیات نے ڈاکٹرعبدالقدیرخان کو خراج عقیدت پیش کیا ۔سنانواں سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق سابق ضلع ناظم مظفرگڑھ ملک اللہ دادکھرنے کہاکہ پاکستانی قوم آج ایک محب وطن اوربہادرہیروسے محروم ہوگئی ہے۔پوری دنیامیں آج جوپاکستان کامقام ہے ڈاکٹر عبدالقدیر کی بدولت ہے۔کبیروالا سے نامہ نگارکے مطابق سید گروپ کے قائد/ رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ، صو بائی وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہا نیاں گردیزی، وا ئس چیئرمین میونسپل کمیٹی کبیروالا حاجی ملک طاہر شفیق ، سابق وائس چیئر مین میونسپل کمیٹی حاجی مہر مزمل علی چدھرڑ، ملک ناصر شفیق، چیئر مین سٹیزن رائٹس کونسل اختر جلال نعیم،ممبر تحصیل امن کمیٹی ملک توفیق احمد،ماہرتعلیم سیداحتشام رضا نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے دنیاوی آسائشوں کو خیر باد کہتے نہ صرف پاکستان بلکہ امت مسلمہ کے دفاع کو ناقابل شکست بنانے کے لئے اپنی زند گی وقف کئے رکھی ۔بورے والا سے نامہ نگار کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے ممبر پنجاب اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر کی وفات سے پوری اسلامی دنیا ایک ایک عظیم محسن سے محروم ہوگئی ہے انہوں نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنا کر دنیا بھر میں ناقابل تسخیر بنا دیا پاکستان کو دنیا کی پہلی ایٹمی قوت بنانے کا سہرا ڈاکٹر عبدالقدیر کے سر جاتا ہے ۔ ٹبہ سلطان پور سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق ر ٹبہ سلطان پورکی مختلف شخصیات عاصم سعید خان منیس ، حاجی فیاض حسین تھہیم ، نذیر احمد خان ، چوہدرہ زاہد اقبال کمبوہ ایڈوکیٹ ، ڈاکٹر نذیر الحسن طا ہر ، حاجی رجب علی شیخ ، چوہدری حاجی شاکر کمبوہ اور چوہدری طارق رشید کمبوہ ،حاجی رب نواز خان کھچی ، عبدالشکور شاہ ہاشمی ، احسن خان خاکوانی ، چوہدری سعید کمبوہ نمبردار ،نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر نے پاکستان کو ایک ایٹمی طاقت بنا کر دنیا دشمن کو منہ توڑ جواب دیا ۔ خانیوال سے نمائندہ خصوصی کے مطابق محسن پاکستان وایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیرخان کی وفات سے قوم ایک عظیم ہیرواورمحب وطن پاکستانی سے محروم ہوگئی ہے ۔ان خیالات کا اظہار کرنل (ر) عابدمحمودکھگہ سابق ٹکٹ ہولڈراین اے 151وسینئرنائب صدرپی ٹی آئی ویلفیئرونگ جنوبی پنجاب ‘ملک طارق نوناری ایڈووکیٹ ممبرپنجاب بارکونسل وضلعی صدرویلفیئرونگ اورمحمداشرف گادھی سابق ناظم وضلعی جنرل سیکرٹری ویلفیئرونگ نے کیا۔