اغوا برائے تاوان،ذہنی معذور بچہ بازیاب، ملزم گرفتار

لاہور(نامہ نگار)فیصل ٹاؤن پولیس نے تاوان کیلئے اغواء کئے گئے ذہنی معذور بچے کو بازیاب کراکر ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ایس ایچ او فیصل ٹاؤن عاصم جہانگیرنے بتایا کہ مغوی بچے حمزہ کے ماموں کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم عبدالروف کو گرفتار کرلیا ہے۔ملزم نے اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اسے 50ہزار روپے کی ضرورت تھی۔اس لیے اس نے بچے کو اغواء کیا تھا۔پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیاہے۔

ای پیپر دی نیشن