دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانیوالے ڈاکٹرعبدالقدیر خان کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی:فیاض الحسن چوہان

لاہور (سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیرِ جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالی مرحوم کی روح کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔ اللہ پاک پسماندگان کو صبر و حوصلہ عطا فرمائے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر ہر محب وطن پاکستانی کی آنکھ اشکبار ہے۔ آج پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر کی وجہ سے عالمی سطح پر سر بلند کھڑا ہے۔ پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے والے کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔

ای پیپر دی نیشن