حضور ﷺ پیغمبر انقلاب بن کر دنیامیں تشریف لائے،علامہ سید آصف مصطفائی

کراچی ( نیوز رپورٹر)المحبان سادات ٹرسٹ اور جمعیت قوت الاسلام پاکستان کے زیراہتمام سالانہ پیغام امن مصطفائی ریلی چیئرمین علامہ سید آصف مصطفائی، پیر طریقت پیر کمال میاں سلطانی، علامہ قاضی احمدنورانی، علامہ شاہ فیروزالدین رحمانی، پیر سید فراست حسین قادری،شاہد فراز، طلحہ محبوب،انورخان، شفیع قادری ، جمیل نورانی ودیگر علماء ومشائخ کی قیادت میں نکالی گئی، ریلی نارتھ کراچی کے مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی واپس مدرسہ صفہ یوپی سوسائٹی پر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اس عزم کا اعادہ کیاکہ حضوراکرم ﷺکی دنیامیں تشریف آوری کاجشن بھرپوراور شایان شان طریقے سے مناتے رہیں گے، جشن عید میلادالنبی ﷺ منانے میں کوئی رکاوٹ اور رخنہ اندازی برداشت نہیں کریں گے۔علامہ سید آصف مصطفائی نے اپنے خطاب میں کہاکہ نبی اکرم ﷺ کی ولادت سے دنیامیں نورکی روشنی پھیل گئی اور کفر کے اندھیرے چھٹ گئے،حضورﷺ حق کاپرچم لے کر تشریف لائے اور باطل کو ہمیشہ کے لئے مٹادیا۔آپ ﷺ پیغمبر انقلاب بن کر دنیامیں تشریف لائے،آپ ﷺ کے سبب انسانیت کو معراج ملی ۔انہوں نے کہاکہ نبی پاک ﷺ کا اسوہء حسنہ رہتی دنیاتک کے لئے مشعل راہ ہے، اگر دنیامیں امن قائم کرناہے تو حضوراکرم ﷺ کے لائے ہوئے دین کے اصولوں پر عمل کیاجائے۔ شرکاء نے مطالبہ کیاکہ ملک میں فوری طورپر نظام مصطفیٰ ﷺ نافذ کیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ نظام مصطفیٰﷺ ہی ملک کودرپیش تمام مسائل اور چیلنجز کا حل موجودہے۔
سید آصف مصطفائی 

ای پیپر دی نیشن