کراچی(نیوز رپورٹر) مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی جنرل سیکرٹری خلیل ستی نے آزاد کشمیر کے سابق صدر اور وزیراعظم سردار سکندر حیات کے انتقال کو کشمیر کاز کا بہت بڑا نقصان قرار دیا ہے۔ خلیل ستی نے کہا ہے کہ سکندر حیات کشمیر کی آزادی کی بڑی آواز تھی۔ انہوں نے ہمیشہ کشمیر کی جدوجہد آزادی کی تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیکر مسئلہ کشمیر کو زندہ رکھا ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی۔
خلیل ستی