آج پاکستان کا مضبوط دفاع  ڈاکٹر عبد القدیر خان کی محنت  اور جرات کا ثمر ہے‘محمد علی شیخ

Oct 11, 2021

کراچی(نیوز رپورٹر)محسن پاکستان،قومی ہیرو،ایٹمی خالق ڈاکٹر عبد القدیر خان،سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سر دار سکندر حیات کے انتقال پر چیرمین پاکستان فلاح پارٹی امانت علی زیب محمد علی شیخ ناصر رحیم ولی مصطفائی سمیت پی ایف پی  کی پوری قیادت نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی۔نوید گارڈن گلشن اقبال کراچی میں فلاح پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ڈاکٹر عبد القدیر خان نے ملک کی تعمیر وترقی میں انتھک جدوجھد کی پاکستان فلاح پارٹی کے سیکرٹری جنرل محمد علی شیخ نے کہا ڈاکٹر عبد القدیر خان صر ف پاکستان کے نہیں بلکہ مسلم امہ کے ہیرو تھے جنہوں نے اپنی حب الوطنی کا اظہار کرتے ہوئے لاکھوں مسائل کے باوجود کم وقت میں پاکستان کو دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت بنا کر ساری دنیا کو حیران کیا یہی وجہ ہے آج مسلم دنیا میں پاکستان واحد ملک ہے جو پہلے نمبر پر ایٹمی قوت ہے اور دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتا ہے۔ان قائدین نے کہا اس وقت پاکستان کا دفاع مضبوط تر ہے یہ داکٹر قدیر خان کی محنت اور جرات کا ثمر ہے۔دریں اثناء پاکستان فلاح پارٹی کے قائدین نے آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار سکندر حیات کے انتقال پر ریاست آزاد جموں کشمیر کی قیادت اور انکی فیملی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی۔
محمد علی شیخ

مزیدخبریں