فوٹوجرنلسٹس کے مسائل ترجیحی  بنیادوں پر حل کریں گے،سعید غنی

Oct 11, 2021

کراچی(اے پی پی )صوبائی وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ فوٹو جرنلسٹس صحافت کا لازمی جزو ہیں کیونکہ ان کی کھینچی ہوئی تصاویر ہزار لفظوں کی خبر سے زیادہ پر اثر ہوتی ہیں اور تاریخ کا حصہ قرار پاتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹوگرافرز پیپ کی جانب سے سالانہ نیاز حلیم اور سینئر فوٹوگرافرز میں ایوارڈز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔رکن قومی اسمبلی و پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری، وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی ، ڈائریکٹر پریس انفارمیشن محمد سلیم خان ،کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکریٹری رضوان بھٹی ، معروف سماجی کارکن فیصل ایدھی، آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ، پی ایف یو جے کے سیکریٹری جنرل جی ایم جمالی، پیپ کے صدر جمیل احمد ، جنرل سیکرٹری عباس مہدی اور دیگر شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔بعد ازاں 35 سینئر فوٹوگرافرز کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ اور شیلڈز دی گئیں۔
سعید غنی 

مزیدخبریں