محسن پا کستان کا انتقال ،راولپنڈی کی سڑکوں، بازاروں میں ویرانی 

راولپنڈی (عزیز علوی)پاکستان کے نامور ایٹمی سائنسدان قومی ہیرو ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال کی خبر گہرے رنج و غم کے ساتھ سنی گئی جوں جوں محسن پاکستان کی نماز جنازہ کی ادائیگی اور تدفین کے مراحل قریب آئے راولپنڈی کی سڑکوں، بازاروں اور پارکوں میں ویرانی بڑ ھتی گئی اور شہری گھروں کی طرف رواں دواں رہے نصف صدی تک پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے وابستہ رہنے والے ڈاکٹر عبدالقدیر خا ن نے ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنادیا شہری محسن پاکستان کے انتقال پر انتہائی افسردہ رہے ہر چہرہ سوگوار تھا شہریوں کی آنکھوں سے آنسو میں چھلکتے رہے ہر آنکھ نماک رہی۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان سے ہر پاکستانی کی گہری وابستگی رہی جو انتہائی احترام پر مبنی تھی نماز جنازہ کا وقت جوں جوں قریب آیاجڑواں شہروں میں گھنے بادل چھا گئے اور باران رحمت بھی برستی رہی نماز جنازہ میں جانے والے شہری ملک کے ایٹمی پروگرام کے روح رواں کو والہانہ انداز میںخراج عقیدت پیش کرتے رہے راولپنڈی سے شہری گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں ، سائیکلوں پر سواراسلام آباد کی جانب رواں دواں رہے۔ فیض آباد ، منڈی موڑ ، سرینگر ہائی وے ، چونگی نمبر26 ترنول ، موٹر وے چوک ، روات ٹی کراس ، ہائی وے ، بھارہ کہو ، سرینا چوک گویاں ہر جانب سے قافلے فیصل مسجد اسلام آباد کی جانب رواں رہے ۔

ای پیپر دی نیشن