راولپنڈی(محبوب صابر ) نو منتخب ممبر چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی یاسر قریشی اپنے حلقے محلہ رحیم آباد سے تعلق رکھتے ہیں،، یاسر قریشی کا کہنا ہے کہ 2015 کے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں اس علاقہ سے اُس وقت کی وارڈ نمبر 2 سے منتخب ہونے والے ممبر چکلالہ کینٹ بورڈ خالد محمود مرزا کی رفاقت سے انہوں نے یہ سبق لیا کہ جماعت اسلامی ایک منظم جماعت ہے،12 ستمبر 2021 کو ہونے والے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں انہوں نے جماعت اسلامی کے ٹکٹ پر پہلی بار الیکشن میں حصہ لیا،یاسر قریشی کے حاصل کردہ ووٹوں کی تعداد 1148 ہے۔جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والے مسلم لیگ ق کے امیدوار کے ووٹ 956 ہیں، یاسر قریشی نے بتایا کہ اپنے علاقے کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں اور ان کو حل کرنے کیلئے دن رات کوشاں رہوں گا، تعلیم ، صحت کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے کام کیا جائے گا، پانی کی قلت کو دور کرنے کیلئے منصوبہ بندی کرلی ہے، علاقے کی عوام کے ساتھ مل کر مسائل حل کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔
نو منتخب ممبر چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ یاسر قریشی محلہ رحیم آباد سے تعلق رکھتے ہیں
Oct 11, 2021