دربار عالیہ پیرسیداحمد شاہ ہمدانی سیالوی میں 12 روزہ محفل کی تیسری نشست 

Oct 11, 2021

 فتح جنگ ( نامہ نگار)پیر سید محمد قاسم شاہ ہمدانی سیالوی سرپرست اعلی مرکزی میلاد کمیٹی غربی کے زیر سرپرستی جشن عید میلادالنبیؐ کے سلسلہ میں دربار عالیہ پیرسیداحمد شاہ ہمدانی سیالوی میں 12 روزہ محفل کا سلسلہ یکم ربیع الاوّل سے 12 ربیع الاوّل تک جاری رہے گا 12 روزہ محفل کی تیسری نشست میں مولانا پروفیسر امجد علی قادری نے ختم نبوت کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی سنہرا دور دین اسلام اور خاص طور پر پغمیر اسلام حضرت محمدؐ کی بنیاد پر قائم ہوا ہے اسلام میں مذہب اور اخلاقیات کے دو اہم ماخذ قرآن اور حدیث ہیں قرآن ایک وسیع اخلاقی ڈھانچہ فراہم کرتا ہے اور احادیث مسلمانوں کو سیکھاتی ہیں کہ قرآن کے اصول وضوابط پر کس طرح روزمرہ کی زندگی میں عمل کیاجا سکتا ہے اس بات سے ہم سمجھ سکتے ہیں کہ احادیث اور ان کا صحیح ہونا اسلام میں کتنا اہم ہیں اللہ کے رسول حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اور آپ ﷺکے اہلِ بیت کی محبت ہمارے ایمان کا جزو ہے۔ 

مزیدخبریں