اسلام آباد(خبر نگار)اسلام آباد چیمبر کے کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب سنیئر نائب صدر جمشید اختر شیخ نے کہاہے کہ پاکستان کا عظیم فرزندڈاکٹرعبدالقدیر آج ہم سے بچھڑ گئے،آج ہر پاکستانی افسردہ ہے ،پاکستانی عوام کیلئے ڈاکٹر عبدالقدیر قومی علامت تھے، قوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی مقروض رہے گی،ان کی پاکستان کا دفاع مضبوط کرنے کیلئے گراںقدرخدمات سرانجام ہیں،انہوں نے پاکستان کونیوکلیئر ملک بنانے میںاہم کرداراداکیا۔انہوں نے مزید کہاکہ حکومت اور کاروباری برادری کے درمیان شراکت داری بہترین معاشی نتائج کی حامل ہوگی، حکومت کاروباری برادری کی اہمیت تسلیم کرے،معاشی سرگرمیوں میں اس کی شمولیت یقینی بنائے اورا سکی تجاویز کو اپنی تجارتی ومعاشی پالیسیوں کاحصہ بناناچاہئیے،کاروباری برادری کی مشاورت کے بغیر ٹیکس قوانین میں ترمیم نامنظور ہے، ایف بی آر کو وسیع اختیارات دے کر آئین کی خلاف ورزی کی جار ہی ہے،ٹیکس سسٹم میں اصلاحات اور ٹیکس بیس کو وسیع کرنے کیلئے ملک کے تمام ٹریڈچیمبرز او رایسوسی ایشنز کو اعتماد میں لیناچاہئیے۔انہوںنے کہاکہ کاروباری برادری کے مسائل کا حل چیمبر کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں کوئی کسراٹھا نہیں رکھی جائے گی،چیمبر خطے کی تمام تاجرتنظیموں کودرپیش مسائل سے آگاہ اور حکومتی سطح پر ان مسائل کے حل کیلئے چیمبر ماضی کی طرح اپنا بھرپور کردارادا کرتا رہے گا،تاجربرادری اور چیمبرممبران کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ان کے منشور کا حصہ ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے راولپنڈی وویمن چیمبر کی سابق صدر نیلم خالد کی قیادت میں آئے وفدسے ملاقات کے دوران کیا۔نیلم خالد نے صدر اور دیگر عہدیداروں کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے پر مبارکبادپیش کی۔
ڈاکٹرعبدالقدیرکی وفات پر ہر پاکستانی افسردہ ہے، جمشید اختر شیخ
Oct 11, 2021