ڈاکٹرعبدالقدیر خان کی وفات بڑا نقصان ہے،ملک ابرار حسین

اسلام آباد(نا مہ نگار)آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ملک ابرار حسین نے نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیر خان کی وفات پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم نامور سائنسدان کے ساتھ سیاستدان، کالم نویس اور معلم بھی تھے،انکی وفات ایک بڑا نقصان ہے،اللہ تعالی انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے۔ گزشتہ روز یہاں سے جاری بیان میں ملک ابرار حسین نے کہا کہ ان کی وفات کا خلا کبھی پر نہیں ہوسکے گا جبکہ ملک و قوم کے ساتھ ساتھ امت مسلمہ کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن