ڈاکٹر عبدالقدیرخان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا پورا نہیں ہو سکتا، اعجاز احمد شاہ

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے معروف سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔اتوار کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے میں کردار ناقابل فراموش ہے، ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پورا نہیں ہو سکتا۔ اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

ای پیپر دی نیشن