میلسی(تحصیل رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء سابق ایم این اے سعید احمد خان منیس نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے اپنے اقدامات سے عوام کو مایوس کر دیا ہے ناتجربہ کار حکمرانوں نے ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کا طوفان لا کر اپنے انتخابی وعدوں کی نفی کر دی اور عوام پر مہنگائی کا عذاب مسلط کر کے ہر شخص کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی ہے۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے منیس گروپ کے رہنماء ملک افتخار رسول آہیرسے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 1 کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر دینے کا اعلان کرنے والے حکمرانوں نے ان 3 سالوں میں پہلے سے برسرروزگار افراد کو بے روزگار کر دیا ہے اور لوگوں سے چھتیں چھین لی گئیں عوام کو جھوٹے لارے دینے والے حکمران اب اپنی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے پوری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔