ملتان (نمائندہ نوائے وقت ) ایم پی اے بیرسٹر وسیم خان باروزئی نے گورنمنٹ ہائی سکول سورج میانی ملتان میں نئے کمروں کی تعمیر کے لئے سنگ بنیادرکھا اس موقع پر بیرسٹر محمد وسیم خان باروزئی نے کہا حکومت پنجاب سرکاری سکولوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے خطیر رقم خرچ کر رہی ہے جس سے سرکاری سکولوں پر والدین کا اعتماد بحال ہوا ہے63 لاکھ کے فنڈسکول کے لئے مختص کر دئیے ہیں جس میں مزید کمرے اور ہال بنیں گے۔اْنھوں نے مزید کہا سرکاری سکولوں میں معیار تعلیم پرائیویٹ سکولوں سے کم نہیں۔ پرنسپل نعیم طاہر خان نے ایم پی اے محمدوسیم خان کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں ڈی ای اْو ایجوکیشن سکینڈری شیخ محمد رفیق و معززین علاقہ محمد یونس صدیقی، شاہدعباس رضوی،رانا محمد اقبال نیر،مولانا عبد الغفار، محمد اسحاق، علی رضاجعفری،محمدعلی صدیقی، میلاد حسین بھٹی،ڈاکٹر اعجا زحسین،حاجی زاہد حسین صدیقی،عامر صدیقی،ملک رفیق سند یلہ سابق چیئر مین،محمد ظفر بھٹی وائس چیئرمین،شیخ محمد انیس سابق کونسلر،حکیم سید محمد علی شاہ،سید سکندر شاہ،جام محمدرؤف،محمد یوسف اورسٹاف نے شرکت کی۔
پنجاب حکومت سرکاری سکولز میں بنیادی سہولتیں فراہم کر رہی ہے : وسیم خان
Oct 11, 2021