زکریا یونیورسٹی کے پی ایچ ڈی سکالر حافظ حسین محمود کے مقالے کا کامیاب مجلسی دفاع

Oct 11, 2021

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) شعبہ علوم اسلامیہ بہاء  الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے پی ایچ ڈی سکالر حافظ محمد حسن محمود نے پی ایچ ڈی کا مقالہ پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال ڈائریکٹر اسلامک ریسرچ سنٹر بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی سرپرستی میں مکمل کیا اور اس کا کامیاب ترین مجلسی دفاع پیش کیا۔ حافظ محمد حسن محمود کے  سپروائزر پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال ڈائریکٹر اسلامک ریسرچ سنٹر بہاء الدین زکریا یونیورسٹی اور بیرونی ممتحن پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق ڈی جی اسلامک ریسرچ سنٹر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد تھے۔ مجلسی دفاع میں چیئرمین شعبہ علوم اسلامیہ پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب، پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس لودھی، پروفیسر ڈاکٹر عبدالقادر بزدار، پروفیسر ڈاکٹر محمود سلطان کھوکھر، ڈاکٹر محمد امجد، ڈاکٹر منزہ حیات، ڈاکٹر فریدہ یوسف، ڈاکٹر رضیہ شبانہ، ڈاکٹر عامد علی اعوان، ڈاکٹر عصمت بتول، قاریہ نسرین اختر کے علاوہ بڑی تعداد میں سکالرز نے شرکت کی۔

مزیدخبریں