ملتان (جنرل رپورٹر)طالبعلم کے چہرے پر بلیڈ کے وار کرکے زخمی کر دیا گیا۔مون رفیق نے پولیس کو درخواست دی کہ وہ گورنمنٹ کالج ولایت حسین میں داخلہ لینے کے لئے آیا جہاں غلام مصطفی آیا اور کہا کہ وہ اس کالج میں داخلہ نہ لے منع کرنے پر وہ طیش میں آگیا اور بلیڈ کے وار اسکے چہرے پر کئے جس سے یہ زخمی ہو کر گر گیا پولیس نے درخواست پر مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
ولایت حسین کالج میں طالب علم کو بلیڈ مار دئیے
Oct 11, 2021