علامہ محمد رفیق کی وفات سے پیدا ہونیوالا خلا مدتوں پورا نہیں ہو گا: ہدایت اللہ رحمانی 

ملتان (سماجی رپورٹر ) اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل قاری ہدایت اللہ رحمانی نے کہا ہے کہ علامہ محمد رفیق اثری عالم باعمل تھے۔ انہوں نے قرآن وحدیث کی ترویج واشاعت کیلئے اپنی زندگی وقف کردی انکی وفات ایک گہرا صدمہ ہے اور اس سے ایک بہت بڑا علمی خلا پیدا ہوا ہے جو مدتوں پر نہیں ہوسکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جید عالم دین شیخ الحدیث والتفسیر حضرت علامہ محمد رفیق اثری محدث جلال پوری کی یاد میں انکی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے  منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن