پرائس کنڑول مجسٹریٹ کی گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں‘ متعدد دکانداروںکو جرمانے

Oct 11, 2021

کوٹ ادو‘چوک سرور شہید (خبر نگار‘نامہ نگار) پرائس کنڑول مجسٹریٹ کی گراں فروشوں کے خلاف کارروائی, متعدد کو جرمانے تفصیل کے مطابق گزشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ڈاکٹر غلام شبیر نے چوک سرورشہید کا دورہ کیا اورمہنگے داموں گوشت فروخت کرنے والے قصابون کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد کو موقع پر جرمانے کئے کئی قصاب گوشت چھوڑ کر بھاگ گئے.پرائس کنڑول مجسٹریٹ نے غلام رسول کو دو ہزار,روپے,محمد حسیب کو 1500 روپے, انعام الحق کو 1000 روپے, شہزاد کو 1000روپے جرمانہ کیا موقع پر جرمانے کی رسید جاری کی. پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے کریانہ اورسبزی فروٹ کی ریٹ لسٹیں بھی چیک کیں

مزیدخبریں