مظفرگڑھ (جنرل رپورٹر، نمائندہ نوائے وقت ) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سید موسیٰ رضا نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹ ادر کا اچانک معائنہ کیا۔ہسپتال کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور صورت حال کا جائزہ لیا۔انہوں ہسپتال میں موجود مریضوں کی عیادت کی اور ان سے سہولیات کے بارے استفسار کیا۔ہسپتال کے ایم ایس چھٹی پر تھے۔ڈپٹی کمشنر نے انتظامات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے رورل ہیلتھ سنٹر سناواں کا بھی دورہ کیا اور صورت حال کا جائزہ لیا۔
ڈی سی مظفرگڑھ کا تحصیل ہسپتال کوٹ ادو کا اچانک معائنہ‘انتظامات پرعدم اطمینان
Oct 11, 2021