راولپنڈی :ایئر چیف مارشل (ریٹائرڈ) فاروق فیروز خان کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ پی اے ایف قبرستان نور خان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
پاکستان ایئرفورس کے ترجمان نے کہا کہ پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے کی نے مرحوم کی قبر پر سلامی دی جبکہ صدر پاکستان ،وزیراعظم ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ،چیف آف آرمی سٹاف ،چیف آف نیول سٹاف ،چیف آف ایئر سٹاف اور دیگر کی جانب سے مرحوم کی قبر پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں۔
10 October, 2021:Former Chairman Joint Chiefs of Staff Committee and Chief of the Air Staff Pakistan Air Force, Air Chief Marshal (Retd) Farooq Feroze Khan who expired in Islamabad due to cardiac arrest, was laid to rest at PAF graveyard Nur Khan with full military honours pic.twitter.com/n6uiWhGPj4
— DGPR (AIR FORCE) (@DGPR_PAF) October 10, 2021
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق جنازے میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سربراہ پاک فضائیہ، سربراہ پاک بحریہ، پی اے ایف کے سابق ایئر چیفس، اعلیٰ سول اور فوجی حکام نے شرکت کی۔
خیال رہے کہ پاک فضائیہ کے سابق سربراہ ایئر چیف مارشل ریٹائرڈ فاروق فیروز خان82برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑںے سے انتقال کر گئے تھے۔