سعودی عرب میں حکام نے شہریوں اور تارکِ وطن مکینوں کے ناموں پرسِم کارڈ فروخت کرنے کے الزام میں سات غیردستاویزی افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق الریاض پولیس کے میڈیا ترجمان میجرخالد الکریدیس نے بتایا کہ غیرقانونی سرگرمی کے الزام میں گرفتار کیے گئے ان ساتوں افراد کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے۔ان کی عمریں 30 سے 40 سال کے درمیان ہیں۔یہ ساتوں ملزم ان لوگوں کے علم میں لائے بغیرسِم کارڈ فروخت کر رہے تھے جو ان کے تحت رجسٹرڈ تھے۔ وہ غیر قانونی سرگرمی کو انجام دینے کے لیے الریاض شہر میں اسٹورز کو ایک کور کے طور پراستعمال کر رہے تھے۔پولیس نے ان سے برآمد ہونے والے 1461 سم کارڈ اور چار فنگر پرنٹ ریڈرز قبضے میں لے لیے ہیں۔ان چاروں کے خلاف ابتدائی قانونی کارروائی کی جارہی ہے اور ان کا کیس پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔