امارات،یوم ولادتِ نبی ﷺ کے موقع پر21 اکتوبرکوسرکاری تعطیل کا اعلان

Oct 11, 2021 | 18:19

ویب ڈیسک

متحدہ عرب امارات میں سرکاری شعبے کے ملازمین کو 21 اکتوبرکو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کے موقع پرعام چھٹی دی جائے گی۔یواے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق اس سے قبل اس چھٹی کی تاریخ کا اعلان دسمبر 2020 میں کیا گیا تھا لیکن وفاقی اتھارٹی برائے گورنمنٹ انسانی وسائل کی جانب سے جاری کردہ سرکلر میں اس کی تصدیق کی گئی ہے۔متحدہ عرب امارات میں سرکاری اورنجی دونوں شعبے عام طور پرایک ہی روزعام تعطیل کرتے ہیں۔تاہم نبی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے یومِ ولادت کے موقع پر نجی شعبے کی چھٹی کی تاریخ کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی ہے۔اس سال دیگرعوامی تعطیلات میں یکم دسمبر کو یادگاری دن منایا جائے گا۔اس روز ملک کی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔1971 میں یو اے ای کی یونین کے قیام کی یاد میں 2 اور 3 دسمبر کو قومی دن کی تعطیلات ہوں گی۔2022 کے دوران میں کی جانے والی سرکاری چھٹیوں میں نئے سال کا دن یکم جنوری، عید الفطرچاند کی رویت کے اعتبار سے یکم مئی کے آس پاس، یوم عرفہ 8 جولائی کے آس پاس، عیدالاضحیقریبا 9 سے 11 جولائی، اسلامی نئے ہجری سال کا آغاز 30جولائی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یوم ولادت آٹھ اکتوبر، یادگاری دن(یکم دسمبر) اور قومی دن دو سے تین دسمبرشامل ہوں گی۔

مزیدخبریں