وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی زیر صدارت اجلاس، بارڈر ملٹری پولیس اوربلوچ لیویز کی استعداد کار بڑھانے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت  اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں بارڈر ملٹری پولیس اوربلوچ لیویز کے امور کا جائزہ لیا گیا ـ اجلاس میں بارڈر ملٹری پولیس اور بلوچ لیویز کی استعداد کار بڑھانے کا فیصلہ کیا گیاـ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قبائلی عوام کے جان و مال کے  تحفظ کیلئے بارڈر ملٹری پولیس اوربلوچ لیویز کو پیشہ وارانہ تربیت دی جائے گی ـ ڈیرہ غازی خان اورراجن پور کے قبائلی علاقوں کے عوام کاتحفظ یقینی بنائیں گےـ بارڈر ملٹری پولیس اور بلوچ لیویز کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنائیں گےـ بارڈر ملٹری پولیس اور بلوچ لیویزکو جدید اسلحہ دیاجائے گا ـ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بارڈر ملٹری پولیس میں بھرتیوں کاعمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ـ اجلاس میں بلوچ لیویز کی کمانڈ پنجاب پولیس کے افسر کو دینے کا فیصلہ کیاگیا ـ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ بھرتیوں کا عمل شفاف طریقے سے مکمل کیا جائے۔ بارڈر ملٹری پولیس اور بلوچ لیویز کو عوام کے جان ومال کی حفاظت کے لئے ممکنہ وسائل فراہم کریں گےـ معاون خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور،چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ او رکمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نے اجلاس میں شرکت کی ـ

ای پیپر دی نیشن