ختم نبوتؐ اسلام کی اساس اور بنیادی عقیدہ ہے:مولانا اللہ وسایا

Oct 11, 2022

قصور (نمائندہ نوائے وقت) شاہین ختم نبوت مناظر اسلام علامہ مولانا اللہ وسایا، علامہ مولانا تاج محمود ریحان، مولانا عبد الرؤف چشتی، مولانا عزیز الرحمن ثانی اور سید ذوہیر احمد شاہ ہمدانی نے کہا ہے کہ ختم نبوتؐ اسلام کی اساس اور اہم ترین بنیادی عقیدہ ہے دین اسلام کی پوری عمارت اس عقیدہ پر کھڑی ہے یہ ایک ایسا حساس عقیدہ ہے کہ اس میں شک و شہاب کا ذرا سا بھی رخنہ پیدا ہو جائے تو ایک مسلمان نہ صرف اپنی متاع ایمان کھو بیٹھتا ہے بلکہ وہ حضرت محمد ؐ کی اْمت سے بھی خارج ہو جاتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد بلال بیرون کوٹ اعظم خان میں والدین کوثر علی حلوائی کے ایصال ثواب اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع قصور کے زیر اہتمام عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس کی تقریب سے خطاب کرتے کیا۔ جس میں حاجی شبیر احمد مغل، چوہدری ارشد گجر، صابر علی شہزادہ، ڈاکٹر شفیق احمد شیخ، یاسر محمود بھٹی، حافظ علی احمد، میاں معصوم انصاری، اشفاق کھوکھر، حافظ عبدالمجید، قاری فیصل، امیر حاجی اللہ وسایا، عبدالرحمن جامی، اشرف اچھو، محمد رمضان جانی،پروفیسر شاہ زیب صفدر و دیگر سیاسی سماجی شخصیات سمیت اہل علاقہ نے بھر پور شرکت کی۔

مزیدخبریں