حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+نامہ نگار ) آئی جی جیل خانہ پنجاب کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ جیل میں جشن عید میلادالنبی ؐ مذہبی عقیدت و احترام سے منا یا گیااور جیل میں چراغاں کیا گیا ، سپر نٹنڈنٹ محمد ابوبکر عبد اللہ بتا یا کہ آئی جی جیل خانہ جات کی ہدایات پر عیدمیلادالنبی ؐ کے موقع پر اسیران کی قید میں 90یوم کی معافی دی گئی۔ عید میلا د کے موقع پر قیدیوں کو آپس میںخصوصی ملاقات کی اجاز ت بھی دی گئی جبکہ انتظامیہ کی جانب سے عید میلاد کے موقعہ پر قیدیوںکے لیے صبح ناشتہ،دوپہر اور رات کے کھانے میں حلوہ،پراٹھا،چائے، بریانی ، چکن قورمہ،سویاں،زردہ چاول سمیت دیگر سپیشل کھانوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔