کامونکی(نمائندہ خصوصی) گزشتہ دوپہر کوٹ قاضی کا پچاس سالہ زمیندار علی حسن کھوکھرسادھوکی نجی بینک سے تیرہ لاکھ دس ہزارروپے نکلواکر گھرجا رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے گوناعور روڈپر تمبولی کے قریب اسے روک لیا۔ علی حسن نے مزاحمت کی ڈاکوؤں نے اسے ٹانگ میں تین گولیاں مار کر شدیدز خمی کردیااور رقمچھین کر فرار ہوگئے، جبکہ مزاحمت کے دوران ڈاکوؤں کا موبائل فون وہیں پر گر گیا۔جسے تحویل میں لیکر واہنڈو پولیس مصروف تفتیش ہے۔ادھر سبزی منڈی کا اختر عباس اپنی دْکان بندکررہا تھا کہ اس دوران دو ڈاکو اس سے بیس ہزارروپے نقدی اورسگریٹ ، گاؤں دندیاں کے رہائشی ابوہریرہ گجر سے پندرہ ہزارروپے نقدی اور اے ٹی ایم کارڈ چھین لیا۔دوسری طرف محلہ اسلام آباد کے قاسم کے گودام واقعہ ٹبہ محمد نگر سے نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کی کاپر اور سلور وغیرہ کی تاریں چوری کرکے لے گئے ۔
کامونکی:ڈاکوئوں نے زمیندار کو 13لاکھ روپے چھین کر گولیاں ماردیں
Oct 11, 2022