ڈاکٹر عبد القدیر نے تعیش زندگی چھوڑ کر پاکستان کی خدمت کی:پرویز اشرف

Oct 11, 2022


 لاہور (نیوز رپورٹر،نامہ نگار)پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے والے قومی ہیرو ڈاکٹر عبد القدیر کی پہلی برسی پر اپنے پیغامات میں پیپلز پارٹی وسطی پنجاب قیادت نے قومی ہیرو کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ڈاکٹر عبد القدیر نے یورپ کی پر تعیش زندگی چھوڑ کر پاکستان کی خدمت کی۔جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ نے کہا کہ ڈاکٹر قدیر نسل نوکیلئے ہمیشہ مشعل راہ رہےں گے۔رانا فاروق سعید نے کہا کہ ایٹمی میدان میں محسن پاکستان کی خدمات کے باعث ہم ایٹمی قوت بنے۔شہزاد سعید چیمہ نے کہا کہ ان کی ملی خدمات پر بڑی یونیورسٹیوں میں چیئرز قائم کی جائیں۔دریں اثناءانجینئرز سٹڈ ی فورم (رجسٹرڈ تھنک ٹینک) کی ایگزیکٹو کونسل کا خصوصی اجلاس میاں فضل احمد کی صدارت میں ہوا جس میں محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی پہلی برسی گزشتہ روز پر ان کی قومی خدمات کو سراہا گیاا ور بلندی درجات کی دعا کی گئی۔ تعزیتی اجلاس میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے دست راست ڈاکٹر نذیر احمد ٹیلی فون کے ذریعے سے شریک ہوئے۔ اجلاس میں مرحوم ڈاکٹر عبدالقدیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے میاں فضل احمد نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر نے پاکستان کا نیوکلیئر پروگرام غیر معمولی محنت اور مہارت سے مکمل کیا جس کے باعث پاکستان دنیائے اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بن کر ابھرا۔ جبکہ ڈاکٹر عبد القدیرخان کے کیسوں کی وکالت کرنے والے وکیل مدثر چوہدری نے کہا ہے کہ ہم محسن پاکستان کو نہ بھولیں ہیں اور نہ بھولنے دیں گے۔ 

مزیدخبریں