گوادر (بیورو رپورٹ) گوادر، پیشکان، جیونی ،سربندن سمیت ضلع بھر میں پانی کے مصنوعی بحران کے خلاف حق دو تحریک کے سینکڑوں کارکنوں نے محکمہ پبلک ہیلتھ آفس پہنچ کر شدید احتجاج کیا۔ اس موقع پر ادارہ پبلک ہیلتھ آفس کو تالا لگا کر پوراسٹاف غائب تھا۔ بعد ازاں حق دو تحریک کے سینکڑوں کارکنان نے میرین ڈرائیو پر پہنچ کر احتجاجی کیمپ لگا کر دھرنا دیا۔ اس موقع پر حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان ، پیشکان سے حق دو تحریک کے کونسلر و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک گوادر سمیت ضلع بھر میں پانی کی مصنوعی بحران ختم نہیں ہوگا احتجاجی دھرنا جاری رہے گا۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر گوادر عزت نزیر بلوچ نے پینے کے صاف پانی کی فراہمی سے متعلق اجلاس کی صدارت کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو گوادر شہر سمیت پسنی اورماڑہ، گنز اور جیوانی، پشکان میں ابنوشی کے منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ گوادر کو ھدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور متاثرہ پائپ لائنوں اور واٹر بکس کی تعمیر اور مرمت کی ہدایت کی اور دیگر ابنوشی کے منصوبوں کو فوری طور پر بحالی کیلئے پی سی ون تیار کرنے کی بھی ہدایت کی ۔
گوادرمیںپانی بحران کے خلاف حق دو تحریک کا دھرنا
Oct 11, 2022