آڈیولیکس ثبوت ہیں،عمران خان ملک وقوم کے ساتھ مخلص نہیں:کامران خان خلجی 


کوئٹہ( این این آئی)  پیپلز پارٹی بلوچستان کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن کامران خان خلجی نے کہا ہے کہ عمران  خان  کی آڈیولیکس اس بات کاثبوت ہیںکہ وہ ملک وقوم کے ساتھ مخلص نہیں بلکہ اقتدار کیلئے وہ کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں ،عمران نیازی نے2018کے الیکشن سے قبل ایک کروڑ نوکریاں اور50 لاکھ گھر دینے کے وعدے کئے گے ان میں سے کونسا وعدہ انہوں نے پورا کیا عوام انکے بہکاوے میں نہیں آئیں گے ۔اور ملک کے خلاف ہونے والی ہر سازش کو ناکام بنادیں گے۔ انہوں  نے کہاکہ  پی ٹی آئی کی انتشار کی سیاست کی وجہ سے عام آدمی شدید مشکلات سے دوچار ہے،عمران   اپنی ناکامیوں اور نااہلیوں کی وجہ سے شدید مایوسی کا شکار ہوچکے۔

ای پیپر دی نیشن