بولان(این این آئی)ملک بھر کی طرح ڈھاڈر میںبھی جشن عیدمیلادالنبیؐ مذہبی جوش جذبے کے ساتھ منایا گیا ۔مولانا وزیر القادری مولانا علی نواز قادری کی سربراہی میں ڈھاڈر سے ریلی نکالی گئی جس میں سینکڑوں عاشقان رسولؐ نے شرکت کی ۔اس موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ۔ ریلی شاہی چوک سے ہوتی ہوئی مدرسہ غوثیہ سلطانیہ شاہی چوک پہنچی جہاں مقررین نے نبی کریمؐکی سیرتِ طیبہ پر روشنی ڈالی ۔