قلات میں چورمتحرک ، واٹرسپلائی  کی کیبل کاٹ کرلے گئے

قلات (این این آئی)قلات میں چورمتحرک ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق قلات میں گزشتہ رات نامعلو م چوروں نے روشہر واٹر سپلائی کے ہزاروں روپے کے کیبل تار کو کاٹ کرکے لے گئے جس سے علاقے میں پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی اورعلاقہ مکین پانی کی حصول کے لئے سرگرداں ہوگئے ۔واضح رہے کہ گزشتہ، چندعرصے سے قلات شہر اور گردنواں میں چور متحرک ہونے سے معتددعلاقوں میں چوری کی واردات میں اضافہ ہوا ۔دوہفتے قبل بھی چوروں نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مغلزئی کی واٹرسپلائی کی ٹرانسفارمرکے کوئلز نکال کر فرار ہوگئے۔

ای پیپر دی نیشن