لاہور (خصوصی نامہ نگار)ورلڈپاسبان ختم نبوت نے جشن ولادت خاتم الانبیائؐ انتہائی عقیدت واحترام کیساتھ بھرپور انداز سے منایا۔ پاکستان بھرمیں ہونیوالے پروگرامزمیں عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اورفتنہ قادیانیت کے رد کیلئے تجدید عہد کیا گیا۔ ہیڈآفس پاک سول سوسائٹی با المقابل اخبارمارکیٹ میں قائدورلڈپاسبان ختم نبوت علامہ محمد ممتاز اعوان دیگر نے کہاہے کہ 12ربیع الاوّل تاریخ انسانیت کاوہ فقیدالمثال،روشن ترین دن ہے کہ جس دن نبی آخرالزماںؐ دنیامیں تشریف لائے اورآقا کی تشریف آوری کے بعدنبوت ورسالتؐ کادروازہ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے بندہوگیا۔
اوراس طرح نبوت ورسالت کی بھی تکمیل ہوئی کہ خاتم النبیین وخاتم المرسلین حضرت محمدکریم ؐ کی ختم نبوت وختم رسالتؐ کے بعدقیامت توبرپاہوسکتی ہے لیکن کوئی نیانبی یانیارسول پیدانہیں ہوسکتا۔