اللہ پاک نے ہمارے نبی ؐ  کو خاتم النبین، رحمۃ للعالمینؐ بنا کربھیجا: خضر حیات 

Oct 11, 2022


نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) جمعیت اشاعت التوحید والسنہ کے زیر اہتمام جامع مسجد فاروق اعظم میں سیرت النبیؐ کانفرنس منعقد ہوئی جس کی صدارت مولانا شہاب الدین خالدی نے کی علامہ خضر حیات بھکروی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سچے عاشق رسول کی زندگی قرآن وسنت کے مطابق ہوتی ہے اللہ پاک نے ہمارے نبی ؐکو خاتم النبین امام الانبیاء رحمۃ للعالمین ؐ بنا کر بھیجا آپ ؐ کی بعثت کا مقصد پوری دنیا میں مکمل اسلامی نظام کا نفاذ تھا آپؐ دعاء ابراہیم اور بشارت عیسیٰ کا ثمر بن کر دنیا میں تشریف لائے آپ کی وفات کے بعد آپ کے مشن کی تکمیل امت محمدیہ پر فرض ہے ہم عاشقان رسولؐ ہونے کے دعویدار تو ہیں کیا ہمارا رہنا سہنا جینا مرنا نکاح طلاق تجارت و سیاست عدالت و حکومت معاملات و اخلاقیات لین دین حقوق و آداب کا تعلق آپؐ کے بتائے ہوئے احکامات کے مطابق ہے آج کے بابرکت عظمت اور رحمتوں والے دن عہد کریں کہ ہم اپنی زندگیاں قرآن وسنت کے احکامات کے مطابق گزاریں گے یہی عشق مصطفیٰؐ کا تقاضا ہے اسی میں ہماری دنیا و آخرت میں حقیقی اور سچی کامیابی ہے۔

مزیدخبریں