شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی سینئر نائب صدر میاں افضال حیدر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے عوامی خدمت کی بجائے کرپشن اور جھوٹ میں نام کمایا۔لندن کے محلات بارے شریف خاندان کی تضاد بیانی سب کے سامنے ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نما ئندوں سے گفتگو کرتے کیا انہوں نے مزید کہا کہ سازش کے ذریعے اقتدار میںآنے والے نا اہل حکمرانوں نے ترقی کرتی ہوئی معیشت کا پہیہ جام کیا۔ ملکی تاریخ کی سب سے بڑی کابینہ لیکن کارکردگی بد ترین ہے۔ مزدور ، کسان ، سیلاب زدگان اور عام آدمی رُل گیا ہے۔ پی ڈی ایم کی بری طرز حکمرانی اور کمزور معاشی پالیسیوں نے معیشت ڈبودی۔ کرپٹ ٹولے نے اپنی کرپشن چھپانے اور لوٹ مار جاری رکھنے کے لئے نیب کے قوانین بدل دیئے اورنیب قوانین میں ترامیم سے چوروں کے لئے پھر سے دروازے کھل گئے ہیں۔
لیگی قیادت نے عوامی خدمت کی بجائے کرپشن میں نام کمایا: افضال حیدر
Oct 11, 2022