ننکانہ: اینٹی ویمن ہراسمنٹ سیل  کے زیر اہتمام آگاہی سیمینار 

ننکانہ صاحب(نامہ نگار) ڈی پی او ننکانہ سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر ننکانہ پولیس لاچار، بے سہارا اور ہراسگی کا شکار خواتین کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کے لیے سرگرم عمل۔ ضلعی پولیس کے اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل کے زیر اہتمام گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ننکانہ میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، سیمینار میں انچارج اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل سب انسپکٹر شمائلہ شفقت نے ٹیم کے ہمراہ تمام خواتین ٹیچرز اور طالبات کو پنجاب پولیس کی جانب سے بنائی گئی پولیس ایپس کے متعلق تفصیلی آگاہی دی۔

ای پیپر دی نیشن