جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت) معروف سیاسی سماجی شخصیت بابا رانا ارشاد احمد نے کہا ہے کہ نبی پاکؐ نے ایثار، قربانی، حسن سلوک، برداشت، رواداری، اتحاد، محبت، اخوت اور بھائی چارے کا ابدی پیغام دیا ہے بدقسمتی سے مسلمان یہ پیغام بھلا چکے ہیں ملک میں قتل و غارت اور لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم ہے ہر طرف افراتفری کا عالم ہے لوگ پریشان اور مایوس ہیں جنہیں ان ابتر حالات سے نکالنے کا واحد ذریعہ نبی کریم ؐ کی سیرت کو مشعل راہ بنانا اور اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہے ۔