دی لاہور لائسیم شالیمار کیمپس میں اساتذہ کا عالمی دن جوش و خروش سے منایا گیا

Oct 11, 2022


لاہور(سپیشل رپورٹر)دی لاہور لائسیم شالیمار کیمپس میں اساتذہ کا عالمی دن جوش و خروش سے منایا گیا۔ اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے دن منانے کا مقصد نسل نو کو اساتذہ کی تعظیم و تکریم کا شعور عطا کرنا ہے۔ دی لاہور لائسیم شالیمار کیمپس میں پرنسپل ریٹائرڈ بریگیڈیئر ساجد منظور نے اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر نہایت شاندار تقریب کا اہتمام کیا۔ 


جس میں تمام طلباءاور طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اساتذہ کو تحائف پیش کیے۔ وائس پرنسپل میڈم فرخندہ ذوالفقار اور ہیڈ مسٹریس میڈم نادیہ شاہین نے اساتذہ کی محنت کو سراہتے ہوئے انہیں پھول اور کارڈز پیش کیے۔

مزیدخبریں