شہر میں بدمعاشوں،قبضہ مافیا ،نوسربازوں کی گنجائش نہیں: سی سی پی او


لاہور (نامہ نگار)کیپٹل سٹی پولیس آفیسر ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ شہر میں بدمعاشوں،قبضہ مافیا اور نوسربازوں کی کوئی گنجائش نہیں۔ لاہور پولیس قبضہ مافیا کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔پولیس افسران کسی بھی دباو¿ کو خاطر میں لائے بغیر قبضہ مافیا کے متاثرین کو ان کا حق دلوائیں تاکہ معاشرے میں انصاف کا بول بالا ممکن ہو سکے۔سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کی ہدایت پرمصری شاہ پولیس نے سوامی نگر کی رہائشی خاتون کو اس کی پراپرٹی کا قبضہ واپس دلوا دیا ہے۔خاتون صدف عنایت نے دادرسی اور گھر کا قبضہ واپس ملنے پر اظہار تشکر کے لئے گزشتہ روز سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ایس ایس پی لیگل غلام حسین چوہان اس موقع پر موجود تھے۔شہر بھر میں 12ربیع الاول کے موقع پر جشن عید میلاد النبیﷺ کی بابرکت تقریبات،محافل اور ریلیوں کے شرکا کو لاہور پولیس کی طرف سے بھرپور سکیورٹی فراہم کی گئی۔سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے سنٹرل ایگزیکٹو امن کمیٹی کے ارکان،ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر اور سینئر پولیس افسران کے ہمراہ”امن کارواں“ نکالا اور شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کرکے امن و امان کی مجموعی صورتحال اور سکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...